نوازشریف ،مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے،کلثوم نواز کی عیادت کرینگے

نواز شریف

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ کل صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے اس لیے آپ کے پاس نہیں آسکوں گی۔

جس پر ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کو این اے 127 کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نہ آئیں، اپنے وکیل کو بھیج دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکل صبح لندن روانہ ہوں گے جس کے لیے ٹکٹ بھی کنفرم کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت کے باعث نوازشریف اور مریم نواز لندن نہیں جاسکے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان ہی نہیں، انگلینڈ ،آسٹریلیا ،دیگر ممالک میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں میدان تماشائیوں سے خالی ہوتے ہیں:ڈائریکٹر آپریشنز

اپنا تبصرہ بھیجیں