میری کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی تویہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچاسکتی ہے ٗریحام خان

ریحام خان

نئی دہلی:پاکستان تحریک انصاف کے سربر اہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی تویہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچاسکتی ہے۔

ریحام خان حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنی کتاب کا دفاع کرتی نظرآئیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں، کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے والوں کا عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے اس تاثرکی نفی کی کہ الیکشن کے دنوں میں کتاب شائع کرنے کا مقصد عمران خان سے انتقام لینا ہے۔

ریحام خان نے کہا ان کی کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی، تو یہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے، اگرکوئی جنس یا پیسے کی بنیاد پر پارٹی میں پوزیشن حاصل کرتا ہے تو یہ معاملہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا میں نے کتاب بہت سوچ سمجھ کر ٹھنڈے دماغ سے لکھی ہے۔ یہ کتاب صرف عمران خان سے متعلق نہیں ہے بلکہ ان کی کتاب ذاتی تجربات پر مبنی ہے جس میں انہوں نے خود کو بطوربیٹی، بیوی اور والدہ کے طورپرپیش کیا ہے اور اپنی غلطیوں کو لوگوں کے سامنے رکھا ہے اس لئے یہ کتاب دوسروں کیلئے مددگارثابت ہوسکتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات کی تیاری مشکل ہے، کشمیر طلباء

اپنا تبصرہ بھیجیں