نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سکاٹ لینڈ

لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ او رکھلاڑیوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی ہے،کپتان سرفراز اوربلے باز شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کر کے جیت کی بنیاد رکھی،بلاشبہ سکاٹ لینڈ کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عزم اور جذبے سے کھیلتے ہوئے سکاٹ لینڈ کوشکست دی اور کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں