ماضی میں عورت کی حکمرانی قبول نہ تھی ٗ آج بیٹی کو ملک کی کمان سونپ دی ٗ چوہدری نثار علی خان

چوہدری نثار علی خان

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی لیکن آج اپنی صاحبزادی کو پاکستان کی کمان سونپ دی۔

راولپنڈی کی چک بیلی روڈ حرکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ نے کہاکہ مریم نواز اس ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں جوانہیں سونپی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ1988 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو خاتون ہونے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق قائد بینظیر بھٹو کی حکمرانی قبول نہیں تھی لیکن آج انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمان اپنی بیٹی کو سونپ دی۔

سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ میرے مخالف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے علاقے میں کوئی کام کرکے نہیں دکھایا۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 18 جون باقاعدہ طور پر جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں