نگران وزیر داخلہ عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے

نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان
loading...

اسلام آباد:  نگران وزیر داخلہ عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے اور ان کا نام عمران خان فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر بطور بورڈ ممبر موجود ہے

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 11۔2010 میں لاہور میں عمران خان فاؤنڈیشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت بھی کی تھی۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے امدادی کارروائیوں کی مہارت پر مجھے فاؤنڈیشن میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن میں رضاکارانہ طور پر دکھی لوگوں کی خدمت کی لیکن 2011 کے بعد عمران خان فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ دیگر خیراتی اداروں میں بھی دکھی انسانیت کیلئے کام کر چکا ہوں

دوسری جانب ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے زلفی بخاری کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن عمران خان زلفی بخاری کو ساتھ لے کر جانے پر اصرار کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان تین گھنٹے سے زائد ایئرپورٹ پر زلفی بخاری کے لیے انتظار کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے نگران وزیر داخلہ کی ہدایت پر زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر انہیں سعودی عرب جانے کے لیے سفر کرنے کی اجازت دی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جانور آپس میں باتیں کرتے ہیں یا نہیں؟ نئی سائنسی تحقیق نے معمہ حل کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں