لاہور شہباز شریف کی زیر قیادت لیگی ریلی ائیرپورٹ روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے شہبازشریف کی ریلی ائیرپورٹ روانہ ہوگئی جب کہ اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور موبائل سروس معطل۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد آج شام لاہور آمد متوقع ہے اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے ان کے استقبال کے لیے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔شہبازشریف کی قیادت میں ریلی لوہاری گیٹ سے ائیرپورٹ روانہ ہوگئی، مسلم لیگ (ن) کے صدر اپنی گاڑی میں سوار ہیں جب کہ ریلی میں 2 کنٹینر شہبازشریف کی گاڑی سے آگے چل رہے ہیں۔

کنٹینر پر پرویز رشید، مریم اورنگ زیب، بلال یاسین اور طلال چوہدری سوار ہیں جب کہ اسپیکر پنجاب رانا محمد اقبال  اور انتخابی امیدوار بھی ریلی میں شریک ہیں۔لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مال روڈ سمیت بیشتر مقامات کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جب کہ پولیس کی جانب سے (ن) لیگ کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی جب کہ بتی چوک سے رنگ روڈ تک پولیس تعینات ہے اور راوی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین بھی پہنچا دی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  گلگت میں پولیس چوکی پر فائرنگ ،3 اہلکار شہید

اپنا تبصرہ بھیجیں