25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے،عمران خان

عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا اب عوام کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا ،چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائیگااانٹرویو

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے، کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں،وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا ،چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں

loading...

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے، وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کیلئے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم کئے جانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخابات میں کامیابی کیلئے پرامید ہوں ، میچ ابھی ختم نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے

مزید پڑھیں۔  ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والے دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آ سکیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں