امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

بلاوایو:  پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی ،  امام الحق کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار 

اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور 113 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔

loading...

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی جانب سے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے جن میں چامو چبھابا 20، ڈونلڈ ٹریپانو 12، تراسائی مساکنڈا 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ریان مرے 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں