شیر آیا شیر آیا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر شیر آیا شیر آیا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر شیر آیا شیر آیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔لیگی کارکن اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے رہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی شدید کا نشانہ بناتے رہے ۔ جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔

loading...

(ن) لیگی اور پی ٹی آئی کارکن سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر سوشل میڈیا پر (ن) لیگی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی تکرار کا سلسلہ جاری رہا ۔

(ن) لیگی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے لیگی قیادت پر تنقید جاری رہی جس کے باعث دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کی قیادت پر شدید تنقید کے ساتھ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چاند پر پہلا قدم رکھنے والا شخص "نیل آرم سٹرانگ"

اپنا تبصرہ بھیجیں