نواز شریف کے مشکل میں آتے ہی دہشتگردی کے واقعات شروع ہوجاتے ہیں ٗ عمران خان

عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو سرحدی کشیدگی بڑھتی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب بھی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مشکل کا شکار ہوتے ہیں تو پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ کیوں ہوتا ہے اور ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات شروع کیوں ہوجاتے ہیں

loading...

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کو سبوتاژکرنے کے لیے کسی سازش کا ڈول ڈالا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام ایسی کسی بھی سازش کو 25 جولائی کو ہونے والے تاریخی انتخابات کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اپنے علاقے کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے، چینی صدر شی جن پنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں