عمران خان کو آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل کیا جائے

آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ

اسلام آباد: عوام کو گدھا کہنے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے نارووال میں شہریوں کے لئے گدھے کا لفظ استعمال کیا جو کہ پاکستان کے شہریوں اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ہر تقریر میں تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔ عمران خان کو آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل کیا جائے اور عمران خان کی تقریر براہ راست ٹی وی پر دکھانے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں عمران خان، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اللہ نے موقع دیا تو اپنے علاقے کی تقدیر بدل دینگے ،ابرار الحق

اپنا تبصرہ بھیجیں