دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا،ڈاکٹر طاہر القادری

ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی اور انکے کارکنان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے جمیعت علمائے اسلام( ف) کے رہنمااکرم درانی کے قافلے پر حملے کی بھی شدید مذمت کی ،
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے،سیکیورٹی فورسز اور اداروں کا فرض ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اقدامات برؤے کار لائیں تاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی سی بی کا بڑا فیصلہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں