نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا

لاہور ایئرپورٹ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ تقریباً 40 کے قریب ن لیگی رہنما بھی موجود ہیں۔گرفتاری کے بعد نواز شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور ٹرمینل کی جانب پیدل روانہ ہوگئے۔

loading...

طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو میدان جنگ بنادیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہ آج نواز شریف نہیں انقلاب آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے جو رسوائی جھیلتے رہے، اس سے نجات حاصل کرنی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے مریم نواز اور نواز شریف کے پاسپورٹ لے لیے ہیں۔۔نواز شریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے میں بیٹھا دیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں