آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

علی زنجانی

اگست13   پیر۔

برج حمل
 اگست13   پیر۔ شادی کی عمر کو پہنچنے والے لوگوں  کے لیے اچھے پیغامات آئیں گے۔ مناسب رشتہ قبول کر لینا چاہئے۔آپ کی نجی امور کی تکمیل میں مصروفیت رہے گی۔ اجتماعی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔
برج ثور
 اگست13    پیر۔ مصروفیت میں سے آرام کیلئے وقت نکالنا بہت ضروری ہے۔ مالی امور طے کرنے اتنے آسان نہیں ہونگے جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ اہم خبریں موصول ہونگی۔ منصوبے بنا سکیں گے۔ 
 
برج جوزا
 اگست13    پیر۔ مالی ‘ ملازمت اور محبت کے معاملات میں احتیاط برتیں۔ ایک دوسرے کے موقف سے آگاہ ہو سکیں گے۔ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے وقت سیاسی حکمت عملی سے کام لیں۔ 
 
برج سرطان
 اگست13 پیر۔ اپنے خیالات و نظریات پر اپنے قریبی ساتھی سے تبادلہ خیال کرنا سود مند رہے گا۔ مالی مسئلے میں اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اہل خانہ کیساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ خرید و فروخت کا رجحان ہوگا۔
 
برج اسد
 اگست13    پیر۔ دوست کیساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ آپ اپنے پسندیدہ مشاغل اپنا سکیں گے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ کاروبار میں اُتار چڑھائو رہے گا۔ ملازمتی امور پر خاص توجہ دیں۔ 
 
برج سنبلہ
 اگست13  پیر۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ آرام اور ذہنی سکون کی آپ کو ضرورت ہوگی۔ شراکتی امور میں آپ یا شریک کار کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ دوران گفتگو محتاط رویہ اختیار کریں۔ اپنے اصولوں پر کاربند رہیں۔
 
برج میزان
 اگست13  پیر۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔ تفریحی سرگرمیوں میں رجحان رہیگا۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کرینگے۔ لہٰذا صبر و تحمل سے کام لیں۔
 
برج عقرب
 اگست13   پیر۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ آپ کا رجحان اپنے کام میں زیادہ رہے گا۔ اہم امور کو سنجیدگی سے نمٹا سکیں کے۔ آپ میں قوتِ ارادی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔
 
برج قوس
 اگست13  پیر۔ آپ نجی امور میں مصروف رہیں گے۔ پیشہ کمانا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا آپ سمجھ رہے ہیں ۔ اندرونِ خانہ مصروفیت رہے گی۔ ذہنی کام کرتے وقت سنجیدگی اختیار کریں۔
برج جدی
 اگست13  پیر۔ بعض امور میں مفاد حاصل ہونے کی اُمید ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ پروگرام بن سکے گا۔ گھریلو ماور میں توجہ رہے گی۔ ملازمت و کاروبار اور مالی امور میں توجہ دیں۔ مالی حالات مستحکم رہیں گے۔
 
برج دلو
 اگست13    پیر۔ کاروباری معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے اور اہم معاہدے کریں گے جو بعد میں فائدہ مند ثابت ہونگے۔ کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔
 
برج حوت
 اگست13   پیر۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو کہ کافی خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے اور عزت و وقار میں اضافہ ہو سکے گا۔
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان اور سکاٹ لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 12 جون سے ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں