آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
ستمبر 13 جمعرات۔

برج حمل
گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا۔

برج ثور
ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔ذہن پر سکون رہے گا۔

برج جوزا
لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔

برج سرطان
سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

برج اسد
صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔

برج سنبلہ
غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

loading...

برج میزان
ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

برج عقرب
کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔اچانک کسی پریشان کن خبر کو سن کر اپنے حواس کو قابو میں رکھیں ۔

مزید پڑھیں۔  کیا آپ 9 جنوری کوپیدا ہوئے تھے

برج قوس
آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔دینی محفل میں شرکت کا موقع مل سکے گا۔

برج جدی
ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ذہن پر سکون رہے گا۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔

برج دلو
بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج حوت
غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔
———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں