ماہرہ خان کی خوبصورتی کے پیچھے کیا راز ہے؟

ماہرہ خان

ماہرہ خان اپنی خوبصورتی اور فٹنس کی وجہ سے منفرد اہمیت رکھتی ہیں، تاہم اب وہ دیگر خواتین کو بھی اپنے جیسا پرکشش بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

بیوٹی اور فیشن میگزین  ماہرہ خان نے خواتین کو خوبصورت اور جاذب نظر رہنے کا طریقہ بتایا۔

ماہرہ خان نے بیوٹی میگزین کے لیے ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی، جس میں وہ خواتین کو خوبصورتی بڑھانے کے لیے نسخے کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتاتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہمیشہ ان سے ان کی خوبصورتی کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے، تاہم وہ مداحوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ بیوٹی پارلر کبھی نہیں جاتیں۔

بعد ازاں ماہرہ خان ویڈیو میں خواتین کو خوبصورتی بڑھانے کا نسختہ بتاتے ہوئے راز عیاں کرتی ہیں کہ ان کی خوبصورتی کے پیچھے کیا راز ہے؟

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھر میں لیموں اور شہد کا مکسچر بنا کر چہرے پر ماسک کرتی ہیں، جسے کچھ منٹ تک چہرے پر لگانے کے بعد اتار دیتی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ 2 عدد چھوٹے لیموں کا رس نچوڑ کر ایک پیالی میں لے لیں اور بعد ازاں اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر مکسچر بنالیں۔

ماہرہ نے بتایا کہ مکسچر بنانے کے بعد اسے چہرے پر لگالیں اور مکسچر کو 10 منٹ تک چہرے پر لگے رہنے دیں۔

اداکارہ کے مطابق 10 منٹ انتظار کے بعد چہرے کو صاف پانی سے دھوئیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر اس پریکٹس پر عمل کرنے والی خواتین جاذب نظر، پرکشش اور خوبصورت نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں۔  بھارتی اداکارہ ریتا بہادری انتقال کرگیئں

اداکارہ نے ویڈیو کے دوران اس نسخے کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ اگرچہ مصروفیات کی وجہ سے وہ اس نسخے پر روز عمل نہیں کرتیں، تاہم وقت ملنے پر وہ اس نسخے کو ہی آزماتی ہیں، جس وجہ سے وہ آج بھی پرکشش اور جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں۔

ماہرہ خان کی اس ویڈیو کو ‘میشن‘ نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کیا، جسے اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے خوبصورتی بڑھانے کے نسخے بتائے جانے کو کئی خواتین نے سراہا اور اس پر عمل کرنے کا عزم بھی کیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں