ضمنی انتخابات میں صرف ایک دن باقی، انتخابی مہم ختم، بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے

ضمنی انتخابات
loading...

اسلام آباد: ملک بھر کے پینتیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوچکی، ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز بھی پہنچا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان کل بروز اتوار چودہ اکتوبر کو سجے گا۔ ضمنی انتخابات کے لیے 641 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں، ایک ہزار سات سو استائیس پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے گئے ہیں، تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کوبیلٹ پیپرز بھی پہنچا دیے گئے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولنگ اسٹیشنزپر فوج تعینات ہوگی، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت کیا گیا ہے، انتخابات کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے رینجرز کی مدد طلب کرلی۔

واضح رہے کہ اتوار کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے9،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے2، دو حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں