چیف جسٹس نے وی سی مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے پر از خود نوٹس لے لیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق از خود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ڈی جی نیب لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

loading...

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ واضح احکامات کے باوجود اساتذہ کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں، واقعے کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تین روز کے اندر نیب ہیڈ کوارٹرز کو ذمے داران کے خلاف انضباطی کارروائی سے آگاہ کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں