” نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ” کے تحت گھر حاصل کرنے کا طریقہ کار

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم

 حکومت کی نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

اس حوالے سے حکومت کے خصوصی مشیر ڈاکٹر فرخ سلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کم سے کم کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔ ڈاکٹر فرخ سلیم بتاتے ہیں کہ نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کم سے کم ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔

جبکہ ڈاون پے منٹ ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ عوام میں خوب پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے روز 1 لاکھ 25 ہزار افراد نے رجسٹریشن کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کیے۔ نادرا ترجمان کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام رجسٹریشن کے مرحلے میں پہلے دن ہی عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔
رجسٹریشن مرحلہ 7 اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کا فارم بھی نادار کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا جس میں اسکیم سے متعلق دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اسکیم کے تحت پاکستانیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب آسان اقساط اور مناسب قیمت میں پورا ہو گا۔
رجسٹریشن کے لیے فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ رجسٹریشن فارم کی فیس 250 رکھی گئی ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں