سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

سری لنکا اور انگلینڈ
loading...

دمبولا: سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان  پانچ  میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں