وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

عمران خان
loading...

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور کہا کہ پاکستان کو درختوں کی بہت ضرورت ہے۔

پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا، مہم کا آغاز وزیر اعظم نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کرکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جھاڑو لگا صفائی مہم کا بھی آغاز کیا ، اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور صفائی کرنےمیں مصروف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پودا لگانے کے بعد طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سب بچوں کو معلوم ہے ناں درختوں کی پاکستان کو کتنی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے متاثرممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ درخت بڑھنےسےزیرزمین پانی کی سطح بڑھے گی، دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، درخت لگانا ضروری ہے، پاکستان کو درختوں کی بہت ضرورت  ہے، درخت لگائیں تاکہ پاکستان کو سرسبزو شاداب بنایا جاسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کےآغاز پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں، شوکت خانم اسپتال سے متعلق ایک کہانی بتانا چاہتا ہوں، شوکت خانم اسپتال کے لیے ہم نے بہت پیشہ جمع کرنا تھا تو چندہ جمع کرنے میں مشکل ہوئی، کسی نے مشورہ دیا اسپتال سے متعلق اسکول کے بچوں کے پاس جاؤں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ کوجاکردیکھیں کتناصاف ہےوہاں ماحول میں آلودگی نہیں، پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ 7 ویں نمبرپرملک ہے، آج سے ہم کلین اینڈ گرین پاکستان مہم شروع کر رہے ہیں، ہم  پورے  پاکستان میں درخت اگائیں گے۔
عمران خان نے کہا ہمارا ٹارگٹ ہے پاکستان بھر میں10ارب درخت اگائیں گے، ہم اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں اور کچرا گھر سے باہر پھینک دیتے ہیں، لوگوں کو معلوم ہی نہیں وہ یہ کچرا باہر پھینک کر کتنا نقصان کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا، پاکستان ایسا کلین اور گرین ہوگا کہ لوگ مثالیں دیں گے۔

ہم نےاس مائنڈ سیٹ سے نکلنا ہے کہ پاکستان ایسا تھا ایساہی  رہے گا، اسکول کے بچوں کو ایک مرتبہ پھر میرے لیے کامیاب مہم چلانی ہے، پاکستان کو خوبصورت ملک بنائیں گے۔

یاد رہے 8 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کیا اور کہا تھا کہ یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہے، پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے اس کی خوبصورتی پرتوجہ نہیں دی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں