مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو خطرناک قرار دے دیا

مکی آرتھر
loading...

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا  ہے کہ آسٹریلیا  نے جس طرح فائیٹ بیک کیا وہ قابل تعریف  ہے، مخالف ٹیم  دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔

گرین شرٹس کو پوری تیاری کےساتھ ابو ظبی ٹیسٹ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں بیٹسمینوں نے اچھا اسکور کرکے بولرز کے لیے کام آسان کیا۔

لیکن آخری کی دو وکٹیں نہ لینے پر افسوس ہے ،پاکستان ٹیم یہ میچ جیت سکتی تھی ، وہاب ریاض کے بجائے عباس اور یاسر سے پانچویں دن کی صبح بولنگ کرانی چاہیے تھی یہ بات سرفراز کو بتائی تھی ۔

مکی آرتھر   نے مزید کہا کہ اگلے ٹیسٹ میں امام الحق کا نہ کھیلنا لاس ہے لیکن اچھا ہے کہ کسی اور ینگ پپلیئر کو موقع ملےگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں