5 سال میں 50 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے، عثمان بزدار

عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک میں صفائی کی صورت حال کو بہتر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین  پاکستان مہم میں بھرپورحصہ لیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 5 سال میں 50 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جو پورا کریں گے اور پنجاب میں 55 ارب روپے کی زمین واگزار کرا لی ہے۔

عثمان بزدار  نے کہا کہ گزشتہ آئی جی پنجاب کی پوسٹنگ بھی شیڈول کے بعد ہی ہوئی تھی، آئی جی پنجاب کی تبدیلی کوکیس کے تناظرمیں دیکھنا ہے توایک جیسا کیس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ضمنی انتخاب والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں امن وامان کا ماحول برقراررکھنے کے لیے ہرممکن مدد کریں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئینی لحاظ سے بنتا ہے اورمیں وزیراعلیٰ ہوں، حکومت میں ہرکسی کا اپنا رول ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہم پیارمحبت سے کام کرنا چاہتے ہیں، طریقے ہمیں بھی بہت آتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ عدالت میں ہے اس پربات نہیں کروں گا، جوعدالت حکم دے گی اس کی تعمیل کریں گے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں