نواز الدین صدیقی پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام لگ گیا

نواز الدین صدیقی

ممبئی: سابق مس انڈیا اور اداکارہ نہاریکا سنگھ نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور نازیبا رویوں پر بات کی ہے

 دعویٰ کیا ہے کہ فلم ساز ساجد خان، فلم اور میوزک سیریز کمپنی ٹی سیریز کے چیئرمین بشن کمار اور اداکار نوازالدین صدیقی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ نوازالدین صدیقی نے انہیں ان کے اپنے ہی گھر میں ایک مرتبہ زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ نے انہیں زور دے کر خود سے دور کردیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سابق مس انڈیا اور اداکارہ نے ساتھی اداکار نوازالدین صدیقی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اس سے قبل وہ نوازالدین صدیقی پر جھوٹ بولنے اور عورت کا سہارا لے کر اپنی کتاب کو فروخت کرنے کا الزام عائد کر چکی ہیں۔

loading...

نہاریکا سنگھ نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم “مس لولی”  سمیت ” انور کا عجب قصہ” میں کام کر چکی ہیں۔

نہاریکا سنگھ کا کہنا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے اپنی کتاب میں ان سے اور دیگر خواتین سے متعلق بڑھا چڑھا کر باتیں لکھیں۔

تاکہ اداکار کی کتاب فروخت ہوسکے۔اپنی کتاب میں نوازالدین صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نہاریکا سنگھ سمیت کئی خواتین ان پر مرتی تھیں۔

نوازالدین صدیقی کی جانب سے کتاب میں دیگر اداکاراؤں اور خواتین کے حوالے سے کیے گئے دعووں کے بعد ان پر نہاریکا سنگھ اور اداکارہ سنیتا راجور سمیت دیگر خواتین نے مقدمات دائر کیے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں