بینک فراڈ میں ملوث اہم ملزم حافظ آباد سے گرفتار

بینک فراڈ

گوجرانوالہ میں ٹیلیفون پر معلومات لے کر بینک اکاونٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کے اہم رکن کو حافظ آباد سےگرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے گوجرانوالہ ریجن میں اس گروہ نے شہریوں سے ٹیلیفون پر معلومات حاصل کرنے کے بعد 60 سے زائد بینک اکاؤنٹس سےکروڑوں روپے نکالے۔

ایف آئی اے کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث شبیر نامی اہم ملزم کو حافظ آباد سےگرفتار کیا گیا جسے پہلے سے گرفتار ملزم شفیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا۔

loading...

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم شفیق 28 ستمبر کو حافظ آباد میں بینک سے رقم نکلواتے پکڑا گیا تھا جس سے بینک فراڈ کے بین الصوبائی گروہ کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔

آصف اقبال کے مطابق 3 ماہ میں 60 بینک اکاؤنٹس سے نکالی گئی رقم کروڑوں روپے ہے اور متاثرہ افراد میں وکلاء، پولیس افسران اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔

ملزمان نے گوجرانوالہ ریجن میں 60 شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی جب کہ اٹک کے رہائشی اللہ یار کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپےکی رقم ٹرانسفر کی گئی۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں