طلاق یافتہ بیوی کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا

گالیاں

جدہ: سعودی عرب میں اپیل عدالت نے مطلقہ کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنا دی۔

سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں قائم اپیل عدالت نے مطلقہ کی جانب سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی ہے

۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ خاتوں سے کہا ہے کہ وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے اس کا موقع بھی دیا جائے گا۔

سابق شوہر نے واٹس ایپ پر اخلاق اور آبرو کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور 600 گالیاں تحریر کر کے بھیجی تھیں۔ واضح رہے کہ مطلقہ اور سابق شوہر کے در میان بچوں کی پرورش پر جھگڑا ہو گیا تھا۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں