آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

علی زنجانی

برج حمل
نومبر 13 منگل۔ ۔ گھریلو مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہیں گے۔ دوسروں کی تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔ صبر و تحمل کا مظاہرہ مثبت رہے گا۔ گھریلو امور میں اہل خانہ کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج ثور
نومبر 13 منگل۔ ۔ عشق و محبت کے امور حساس رہیں گے۔ فیصلے کرتے وقت محتاط رہیں اور بزرگوں کی مشاورت ضروری ہے۔ کام میں خامیاں ہو سکتی ہیں۔کوئی غلط خبر پروگرام کو متاثر کر سکتی ہے۔

برج جوزا
نومبر 13 منگل۔ ۔ اپنا وقت فضول کاموں میں نہ ضائع کریں‘ محتاط رہیں۔ سخاوت و دوستی میں اضافہ ممکن ہوگا۔ تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ خوبصورتی میں مزید نکھار آئے گا۔ شخصیت پرکشش رہے گی۔

برج سرطان
نومبر 13 منگل۔ ۔ ۔ گھریلو معاملات نمٹا سکیں گے۔ دوسروں سے مالی لین دین کر سکیں گے۔ نئی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔اپنا نقطہ نظر دوسروں کو سمجھا سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔

برج اسد
نومبر 13 منگل۔ ۔ ۔ آج کسی ایسے فرد کی تلاش میں رہیں گے جس سے آزادانہ گفتگو کرسکیں۔ تند و تیز معاملات میں جذبات کے ہاتھوں گھیرے میں آنے کی کوشش نہ کریں۔ شریک حیات راحت لائے گی۔

برج سنبلہ
نومبر 13 منگل۔ ۔ ۔ آپ نے توجہات کا مکرز مثبت سوچ کو نہ رکھا تو ہدایات اور ابلاغ میں غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔ سسرالی عزیز وں سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج میزان
نومبر 13 منگل۔ ۔ ۔ آمد اور سرمایہ کاری کیلئے بہتر راستہ اختیار کریں کچھ افراد ایسے تخیل کو پا لیں گے اور کچھ اپنے خوابی شریک کار کو حاصل کر لیں گے۔ اور اس کے دام الفت میں آجائیں گے۔

برج عقرب
نومبر 13 منگل۔ ۔ ۔ آپ کی عملی سوجھ بوجھ انتظامی امور میں کامیابی کی طرف لے جائے گی۔ کاغذ پنسل لے کر تیار رہیں کہ کس طرح گھر کے بجٹ کو متوازن کیا جائے۔کاروبار میں خوشگوار تبدیلیاں لا سکیں گے۔

برج قوس
نومبر 13 منگل۔ ۔ ۔ کاروباری ذہانت کو اکٹھا کریں اور تخلیقی امور میں دلچسپی لیں۔ آپ کی متوازن تصورانہ سوچ اور عملی قوت اس وقت آپ کے حق میں ہوگی۔ محبت اور برداشت کے عمل کو احتیاط سے حل کریں۔

برج جدی
نومبر 13 منگل۔ ۔ اہم شخصیت سے ملیں گے یا کوئی اہم پیغام ملے گا۔ جذبات سرد رہیں کے اور کسی مشکل کام کو کرنے میں مصروفیت زیادہ رہے گی۔ انتھک محنت کرنے کا جذبہ رکھیں تاکہ نئے معاملات سے نمٹ سکیں۔

برج دلو
نومبر 13 منگل۔ ۔ اجنبی و فریبی قسم کے افراد کے ثقیل و بھاری بھاری خیالات کو اپنے خیالات میں مکس نہ ہونے دیں۔ خصوصاً مالی امور میں اپنی اچھی قوت فیصلہ پر بھروسہ رکھیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔

برج حوت
نومبر 13 منگل۔ ۔ ذاتی تعلقات مشکل کا شکار ہونگے اور کسی حد تک مایوسی کا شکار ہونگے لہٰذا چنائو کے مرحلہ میں صحیح چنیں اور ماضی کی تلخی کو بھول جائیں۔ دوسروں پر آپ کی بات اثر انداز ہوگی۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں