آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی
loading...

دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے کھلاڑی فہرست میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں‌ کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی 20 میں تیز ترین ہزار رن اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم ہی کے پاس ہے

اچھی کارکردگی کے بدولت فاسٹ بولر فہیم اشرف کی پوزیشن میں بھی واضح بہتری آئی ہے، وہ لمبی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے باصلاحیت اوپنر فخر زمان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں، جب کہ عماد وسیم دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کو بھی اپنی عمدہ کارکردگی صلہ مل گیا، آل راونڈرز رینکنگ میں وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم ہے، رواں برس اس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں