ویڈیو لیک ہونے سے فائدہ عثمان بزدار کو اور نقصان گورنر پنجاب کو ہوا، طارق بشیر

طارق بشیر

کراچی: وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبہ کا سخت مخالف ہوں، یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے ملاقات میں اٹھاؤں گا۔

جنوبی پنجاب صوبہ میں بہاولپور صوبہ شامل نہیں ہونا چاہئے، جنوبی پنجاب کے حق میں ہیں لیکن بہاولپور الگ صوبہ ہونا چاہئے،میری ایک بات سے اتحاد میں دراڑ نہیں پڑسکتی جب تک وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

پنجاب کو صرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چلارہا ہے، عثمان بزدار کی تربیت عمران خان خود کررہے ہیں، عمران خان ہیڈ کوچ اور پرویز الٰہی فیلڈنگ کوچ ہیں۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ویڈیو لیک ہونے سے فائدہ عثمان بزدار کو جبکہ نقصان گورنر پنجاب کو ہوا ہے،ق لیگ پنجاب کی سیاست کی محور جبکہ جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی پارٹی کا محور ہیں، سوال اٹھ گیا ہے کہ پنجاب درحقیقت کون چلارہا ہے،۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ویڈیو لیک جہانگیر ترین کی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر آمد پر ہونے والی گفتگو کی ہے۔

میں اس میٹنگ کا حصہ نہیں تھا سلام کرنے کی نیت سے وہاں گیا تو پتہ چلا جہانگیر ترین آرہے ہیں، اس ملاقات میں بہت دوستانہ ماحول میں گپ شپ رہی، کچھ لوگ پتا نہیں میرے ایک فقرے سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، مجھے کوئی گلہ شکوہ یا تکلیف ہوگی تو مجھے اپنے اتحادیوں سے ہی بات کروں گا۔

loading...

میرے حلقے میں مداخلت ہورہی تھی ممکن ہے کچھ اور حلقوں میں بھی مداخلت ہورہی ہوگی، میری ایک بات سے اتحاد میں دراڑ نہیں پڑسکتی۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی جس کے ساتھ ہوتے ہیں نہ اسے دھوکا دیتے نہ ا س کیخلاف سازش کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سوفیصد عمران خان کے ساتھ ہیں، ق لیگ ازخود پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ختم نہیں کرے گی، جب تک وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں، جہانگیر ترین کا اپنی ہمشیرہ کیلئے ووٹ مانگنا ان کا حق بنتا ہے۔

جہانگیر ترین سیاست میں نہ بھی ہوں تو ان کا ایک مقام ہے، دوستوں میں رنجش یا شکایت کا اظہار کیا جاتا ہے اس کے علاوہ میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کو صرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چلارہا ہے، عثمان بزدار کی تربیت عمران خان خود کررہے ہیں، عمران خان ہیڈ کوچ اور پرویز الٰہی فیلڈنگ کوچ ہیں۔

ویڈیو لیکس میں سے کچھ نہیں نکلنا اس میں بلاوجہ کے فائدے تلاش کیے جارہے ہیں، ن لیگ اپنے ارکان کی فکر کرے اتحادیوں میں دراڑ پر نظر نہ رکھے،وزیراعظم کی کامیابی کیلئے دل و جان سے محنت کررہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں