سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

قائم علی شاہ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل ازگرفتار کے لیے درخواست دائر کی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی انکوائری پراعتراض نہیں لیکن اسے گرفتاری سے روکا جائے۔

قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن عدالت نیب کو حکم دے کہ گرفتار نہ کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی، عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب انکوائری میں تعاون کی بھی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق نیب تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں