رنویر سنگھ کا فلم ’’سمبا‘ ‘کا ٹریلر شادی کے 2 دن بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ

رنویر سنگھ
loading...

ممبئی: روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی اس بار ’اجے دیوگن‘ کے بجائے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنارہے ہیں جو رنویر کی بھی پہلی ایکشن اور تھرلر فلم ہوگی جس میں وہ لیڈرول میں دکھائی دیں گے۔

جب کہ فلم میں روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کی ٹیم بھی مختصر رول میں دکھائی دے گی۔رنویر سنگھ فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ان دنوں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اٹلی میں موجود ہیں۔

جہاں دونوں 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم کے ہدایت کار نے ’سمبا‘ کا ٹرلیر رنویر اور دپیکا کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’ ’سمبا ‘‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں، فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں