لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 5 افراد ہلاک

دودھ سے بھرا

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندرمیں دودھ سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دودھ سے بھرا ٹرک بمباں گاؤں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ الٹ گیا۔ ٹرک پر20 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ٹیم نے لاشیں اور زخمی ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیے جہاں سے زخمیوں کولاہور ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سہراب خان، حمید، صدیق، عابد اور ابراہیم شامل ہیں۔

loading...

وزیراعلیٰ پنجاب نے سندر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔
سردار عثمان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع دادو میں بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 16 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں تیزرفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق کہ حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تھی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں