ملکی معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا کوئی شارٹ کٹ نہیں، رزاق داؤد

رزاق داؤد

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ہیں اور منصوبے پر ترقیاتی کام اہداف کے مطابق مکمل کرلیں گے۔

لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

تجارتی خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے درآمدات کم اور برآمدات زیادہ ہوں، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی کی جا سکتی ہے۔

 رزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا، دوست ممالک نے سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کر لیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بیرونی دنیا سے بہتر اشارے مل رہے ہیں، برآمدی آرڈرز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا کوئی پروگرام نہیں، ملکی معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔

 رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ملک میں انڈسٹری زونز کو بہتر بنانے جارہے ہیں، سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، منصوبے پر ترقیاتی کام اہداف کے مطابق مکمل کرلیں گے جب کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے ٹو کا معاملہ جون تک طے ہوجائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ پاکستان میں صلاحیت موجود ہے، سمت درست کررہے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانا ناگزیر ہے، ٹیکس دیں گے تو ملک چلے گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں