دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش میں حیران کن کمی

اپنے بچوں کو بھوک کے خوف سے قتل نہ کرو
loading...

ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر کی خواتین میں شرح زچگی نصف رہ گئی ہے۔

تازہ ترین تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش میں حیران کن کمی دیکھنے میں آرہی ہے، ما سوائے افریقی اور غریب ایشیائی ممالک کے باقی پوری دنیا میں شرح زچگی نصف رہ گئی ہے۔

1950 سے 2017 تک کی گئی تحقیق کے مطابق 1950 میں خواتین اپنی زندگی میں اوسطًا 4.7 بچے پیدا کرتی تھیں جبکہ اب یہ شرح 2.4 تک گر گئی۔

تحقیق کے مطابق بچے کم پیدا ہونے کی تین وجوہات ہیں۔

1: پہلی وجہ یہ ہے کہ کم عمر بچوں کی اموات میں کمی ہوئی ہے مطلب کہ پہلے کی نسبت بچوں کی اموات میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے والدین کو بچوں کی مزید طلب نہیں ہوتی۔

2: دوسری وجہ خاندانی منصوبہ بندی بتائی گئی، خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مختلف ادویات کا استعمال کیا جارہا ہے۔

3: تیسری وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان اور مردوں کی طرح پیشہ وارانہ کام کرنا بتایا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں