اس بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتا، شعیب ملک کا اعلان

شعیب ملک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اس بار پنجاب لیجنڈز کی جانب سے ٹی 10 لیگ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

کرکٹر شعیب ملک نے لکھا ’میں ملے جلے جذبات کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں ہوں گا اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ میری بیوی چاہتی ہیں کہ مجھے کھیلنا چاہیے، لیکن میں بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک اور ان کی بھارتی ٹینس اسٹار بیوی ثانیہ مرزا 29 اکتوبر کو ایک بیٹے کے والدین بن گئے ہیں جس کا نام انھوں نے اذہان رکھا ہے۔ شعیب اور ثانیہ کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں