خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہورکے خلاف درخواست دائر کردی

خواجہ سعد رفیق
loading...

لاہور: مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزاد سلیم (ن) لیگ کے خلاف پارٹی بن چکے ہیں۔

ان کے میڈیا پر حالیہ انٹرویو یہ ثابت کرتے ہیںکہ جب وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں رہے تو تفتیش کیسے شفاف ہوگی۔

(ن) لیگ کے رہنما کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن) کے خلاف میڈیا ٹرائل کررہے ہیں اور ٹی وی پروگرام میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کررہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے استدعا کی ہے کہ عدالت ڈی جی نیب کو ٹی وی پروگرام میں جانے سے روکنے کا حکم دے اور شہزاد سلیم کے پاس (ن) لیگ کے جتنے رہنماو¿ں کی انکوائریاں ہیں انہیں ختم کرکے کہیں اور منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی جس کے بعد اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ڈی جی نیب کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی کوشش کی جس کی حکومت نے اجازت نہیں دی۔

علاوہ ازیں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھی ڈی جی نیب کے میڈیا انٹرویو کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے اس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور نیب افسران کے میڈیا پر انٹرویوز پرپابندی عائد کردی ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں