بارشوں کا سیزن شروع ہونے سے پہلے کراچی کے نالوں کی صفائی کروائی جائے، سپریم کورٹ کا حکم

نالوں کی صفائی
loading...

نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی توبارش میں شہریوں کوبھگتنا پڑے گا ٗجسٹس سجاد علی شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کا کراچی میں بارشوں کا سیزن شروع ہونے سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنیکا حکم۔ ہفتہ کو سپریم کور ٹ نے سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے دوران سماعت کہا کہ نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی توبارش میں شہریوں کوبھگتنا پڑے گا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ واٹرکمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہو گئے ہیں ٗجسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے۔

جسٹس فیصل عرب نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ سے پوچھا کہ بارش کا سیزن شروع ہونے والا ہے ٗنالوں کی صفائی کب مکمل کریں گے؟جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی ملنا چاہیے، پانی کے بغیر زندگی نہیں۔ تاہم کیس کی سماعت 5مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ججز کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے‘ڈاکٹر طاہر القادری

اپنا تبصرہ بھیجیں