اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

وفاقی دارلحکومت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تھانہ گولڑہ کی حدود سے 2 خودکش جیکٹوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا پے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو تھانہ گولڑہ کی حدود میں جی ٹی روڈ سے 200 کلومیٹر فاصلے پر نالے کے پاس بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

پولیس ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر پہنچیں اور 2 خودکش جیکٹس،6 گرنیڈ،2 پستولیں، 108راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور متعدد فیوز بھی برآمد کرکےبم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق ایک خودکش جیکٹ کا وزن 6 سے 8 کلوگرام ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں