برطانیہ ترکی کا اصل دوست ہے، طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان

جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے برطانیہ نے کی تھی، ترک صدر

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے تین روزہ دورہ برطانیہ کے آغاز پر لندن پہنچنے کے بعد کہا کہ برطانیہ ترکی کا اتحادی اور اسٹریٹیجک پارٹنر تو ہے، مگر ساتھ ہی اصل دوست بھی ہے۔ ترک رہنما منگل کو ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترک برطانوی تعلقات سے متعلق ایک فورم سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے برطانیہ نے کی تھی۔

  ترک صدر طیب اردگان  نے کہا کہ ترکی میں ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہوئی ہے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں