پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی ایپکا اور نابینا افراد کے احتجاجی دھر نے میں شرکت
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نےکہاکہ حکومت کو شرم آنی چاہیئے کہ کلرک اورنابینا افراد اپنے حق کے لیے سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبورہیں
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے سیکرٹیریٹ پر ایپکا کے احتجاجی مظاہرے اور کلمہ چوک پر نابینا افراد کے احتجاجی دھر نے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے مظاہرے کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو شرم آنی چاےئے کہ کلرک اورنابینا افراد اپنے حق کے لیے سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبورہیں ، بے حس حکمرانوں کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے نابینااور کلرک بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے تمام مطالبات 24گھنٹوں میں پورے کیے جائیں ۔
(Visited 4 times, 1 visits today)
Comments
Load/Hide Comments