بالی ووڈ‘ خوبصورت آنکھوں والی اداکارہ زرین خان 27برس کی ہو گئیں

اداکارہ
loading...

ممبئی :خوبصورت آنکھوں والی بھارتی اداکارہ اور ماڈل زرین خان31 برس کی ہوگئیں۔ زرین خان14 مئی 1987کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔زرین خان نے اپنے کریئر کا آغازماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد 2009 میں فلم ویر کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے۔ زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف سے مشابہت بھی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینا جیسی ہے۔اداکارہ نے اپنے مختصر سے کریئر میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا جو کہ دو ہزار گیارہ میں آئی فلم ریڈی کا گانا، کیریکٹر ڈھیلا تھا۔اس گانے نے اداکارہ کی مقبولیت میں خوب اضافہ کیا۔

ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں ویر کے بعد انہوں نے ہاؤس فل ٹو میں کام کیا جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بنجابی فلم میں بھی کام کیا جسکا نام جٹ جیمس بانڈ ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میرے مقابلے میں ورون دھون کے بڑے پیمانے پرمداح موجود ہیں، عالیہ بھٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں