رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،شہر میں پرچون سطح پر گراں فروشی نہ روکی جا سکی

قیمت
loading...

انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ،دکاندار صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے

لاہور: رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچ گیا مگر صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر گراں فروشی نہ روکی جا سکی ،انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی اور دکاندار صارفین سے پھلوں اور سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے۔

سبزیو ں میں ایک کلولیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 108 روپے مقرر ہے لیکن دکاندار بدستور ایک کلولیموں دیسی 135روپے تک فروخت کرتے رہے ۔اسی طرح آلو نیاکچا چھلکا سرکاری نرخ24روپے کی بجائے 30 روپے ،پیاز25روپے کی بجائے بدستور 32روپے، ٹماٹر24روپے کی بجائے45روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائے بدستور 110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائے140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائے165روپے، ادرک چائنہ 172روپے کی بجائے240روپے، بینگن 22روپے کی بجائے 32روپے،کھیرا 27روپے کی بجائے36روپے،کریلے 18روپے کی بجائے 30روپے،پالک11روپے کی بجائے 20روپے۔

جبکہ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو 186 روپے کی بجائے 260 روپے، سیب سفید 106روپے کی بجائے 150 روپے، خربوزہ 53روپے کلو کی بجائے57روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے175روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو90روپے کی بجائے 165 روپے، کھجور ایرانی کھلی 172 روپے کی بجائے 240روپے، کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائے220روپے، گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی دوم 106روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 226روپے کی بجائے280روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائے290روپے اور ایک کلو انگور 131 روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کئے گئے ۔

رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچ گیا مگر صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر گراں فروشی نہ روکی جا سکی ،انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی اور دکاندار صارفین سے پھلوں اور سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے ۔

مزید پڑھیں۔  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے دشمنوں کو خبردار کر دیا

سبزیو ں میں ایک کلولیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 108 روپے مقرر ہے لیکن دکاندار بدستور ایک کلولیموں دیسی 135روپے تک فروخت کرتے رہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں