بھارت اور پاکستان تنازعات کےحل کیلئےامریکہ اورشمالی کوریا کےنقش قدم پرچلیں، فریڈم پارٹی

پاکستان

سنگاپور کی سربراہ کانفرنس افہام و تفہیم کی راہ اختیار کرنے کے حوالے سے نئی دلی اور اسلام آباد کیلئے ایک مثال ہے

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت باہمی تنازعات کو حل کرنے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کی طرح مذاکرات کا آغاز کریں ۔

loading...

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد عبداللہ طاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سنگاپور کی سربراہ کانفرنس افہام و تفہیم کی راہ اختیار کرنے کے حوالے سے نئی دلی اور اسلام آباد کیلئے ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہااگر امریکہ اور شمالی کوریاجوہری ہتھیاروں کی دھمکیوں سے نکل کر بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں تو بھارت اور پاکستان ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟

انہوں نے کہاکہ دو ہمسائیہ ملکوں کو بھی مذاکراتی عمل مزید تاخیر کے بغیر شروع کرناچاہئے تاکہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جاسکے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اردو شاعری کے 13 زبردست اشعار جِن کو پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجایئں گے!

اپنا تبصرہ بھیجیں