پرویزرشید کے کرتوت بے نقاب ہوجائیں توسرشرم سے جھک جائیں گے ،چوہدری نثار

چوہدری نثار

پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں۔

گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔

loading...

انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری کر سکے جس پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشیداخلاقی،سیاسی اورنظریاتی پیمانے پرپورانہیں اترتے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں