اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی مطالبہ مسترد، فلسطینیوں کے حق میں قرار داد منظور

اقوامِ متحدہ

عرب ممالک کی جانب الجزائر اور ترکی نے اقوامِ متحدہ میں قرار داد پیش کی‘30مارچ سے اب تک غزہ میں 129فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرار دادر کو منظور کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں جاری پْر تشدد واقعات کا ذمہ دار ٹھہرادیا جبکہ طاقت کے استعمال کو افسوس ناک قرار دیدیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد پیش ہونے سے قبل امریکا نے مطالبہ کیا تھا کہ اس قرار داد میں اسرائیلی فورسز پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت شامل کی جائے تاہم اس امریکی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔

عرب ممالک کی جانب الجزائر اور ترکی نے اقوامِ متحدہ میں قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اقوامِ متحدہ کی 193 ممبران پر مشتمل جنرل اسمبلی میں 120 ووٹ کی بھاری اکثریت کے ساتھ فلسطینیوں کے حق میں دی جانے والی یہ قرارداد منظور ہوئی جبکہ 8 ووٹ اس قرار داد کی مخالفت میں آئے۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں شروع ہونے والے نئے مظاہروں میں اب تک سیکڑوں فلسطینی جاں بحق جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران ایک بھی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے شکست خوردہ انداز میں اس قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ عرب ممالک اپنے خطے میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ قرارداد پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں۔  " دی سنکنگ سٹی " کا ٹریلر جاری

اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مندوب ریاض منصور کا کہنا تھا کہ ۔

ہم صرف ایک ہی چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شہری محفوظ ہوں۔خیال رہے کہ اسرائیل اور غزہ میں موجود تنظیم حماس کے درمیان ماضی میں بھی جنگیں ہوچکی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں