نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ، والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ، والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں

جاتی امراء سے روانگی پر کارکنان کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ,والدہ سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں‘ مریم نواز کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔ دونوں رہنما لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے،جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے اور وہاں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی منائیں گے۔ روانگی کے موقع پر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں، لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہوگی۔

loading...

مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور عید کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو کی جانب دائر ریفرنسز کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں حاضری سے 1 ہفتے کا استثنیٰ بھی نہیں دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔  مودی حکومت مسلمانوں کو چن چن کر مار رہی ہے،بھارتی مصنفہ

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں