فاروق ستار نے ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا

فاروق ستار
loading...

آپ کے کاغذات کی اسکروٹنی عید کے بعد مکمل کی جائیگی ٗ کاغذات کی تصدیق کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا، ریٹرننگ افسر کا مکالمہ

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر سندھ میں صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کاغذات نامزدگی فارم کی اسکروٹنی کیلئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے تاہم ان کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل نہ ہوسکی۔

ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کو بتایا کہ ان کے کاغذات کی اسکروٹنی عید کے بعد مکمل کی جائیگی،  کاغذات کی تصدیق کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن ہمارے مسئلے کا حل نہیں اس سے ہم چوتھی بڑی جماعت بن کر سامنے آجاتے ہیں تاہم عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے۔ اس لیے ہم ایسی بات کریں جس کی آئین میں گنجائش ہو، آئینی اصلاحات کی بات کریں اور انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے کی بات کریں، سندھ میں بھی بشمول جنوبی سندھ نئے صوبے بنائے جائیں۔

قاروق ستارنے کہاکہ پیپلزپارٹی اب بھی سرکاری وسائل اور افسران کو استعمال کررہی ہے، الیکشن سے قبل دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے ٗپری پول ریگنگ ہورہی ہے اور ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ایم کیوایم رہنما کے مطابق اس بار پر ایک مثالی مردم شماری ہونا تھی جس کے نہ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان کراچی اور سندھ کے شہریوں کا ہے، یہاں لوگوں میں بے چینی اور غصہ ہے، ہم نے انہیں صبر کی تلقین کی ہوئی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں آبادی کم دکھائی گئی ہے، عوام کو حق نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے، آئینی اور انتظامی اصلاحات نہیں کی گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

مزید پڑھیں۔  میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 52واں یوم شہادت آج منایا جائے گا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیوایم پاکستان کے کارکن، ممبر اور رکن ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود سمجھتا ہوں کہ سندھ میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں