25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،قاسم خان سوری

تحریک انصاف

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے امیدوار قاسم خان سوری ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑنے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا

اور عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپٹ عناصر کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج دو نہیں ایک پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے لیکن آج بھی جلسوں میں عوام کو سبز باغ دکھاتے ہیں کہ ہم دوبارہ آکر دودھ اورشہد کی نہریں بہادیں گے لیکن اب عوام انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کے سامنے شریف خاندان اور موجودہ حکمرانوں کی کرپشن عیاں کی ہے اس لئے شریف خاندان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ مذہب پرستوں اورقوم پرستوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر اپنے مفادات حاصل کئے آج بھی بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدارمیں آکر عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

مزید پڑھیں۔  یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ن لیگ کی جانب سے الیکشن سے پہلے خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہو ٗفواد چوہدری

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں