پاکستانی اداکارہ نور پرخاور مانیکا کےساتھ پانچویں شادی کرنے کا الزام

نور

نامور پاکستانی اداکارہ نوربخاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

شوبزکو خیرباد کہہ کرمذہب کا راستہ اپنانے والی پاکستانی اداکارہ نور بخاری کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن ہی جاتی ہیں۔ نور بخاری نے تقریباً 10 ماہ قبل شوبز چھوڑ کر مذہب کاراستہ اپنا لیا تھا اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ نور نے یہ قدم بشریٰ مانیکا کے کہنے پر اٹھایا ہے۔

وہ بشریٰ مانیکا کی بہت عزت کرتی ہیں اوران کی ہربات مانتی ہیں اور ان ہی کے کہنے پر وہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ پانچویں شادی کرنے جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ بشریٰ مانیکا اورنور بخاری کی عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھیں اور ان تصاویر کے بعد ہی ان افواہوں کو نے زور پکڑا کہ نور خاور مانیکا کے ساتھ پانچویں بار شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، تاہم اب اداکارہ نور نے ان تمام افواہوں سے انکار کر دیاہے۔

نورکا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور لوگ میرے اور خاور مانیکا کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں۔

میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمرکا ہے، میں کیسے اس شخص سے شادی کرسکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں۔  اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم’’ پرواز ہے جنون‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

نورنے مزید کہا میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرانام خاور کے ساتھ لیتے ہیں، میرے اورخاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ میں خود سے بڑی عمر کےآدمی کے ساتھ کیوں شادی کروں گی۔

نور نے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت کی کہ ان کا فی الحال کسی سے بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ماضی میں جب بھی میں نے شادی کی میڈیا اور لوگوں کو اس بارے میں بتایااس بات کو کبھی راز رکھنے کی کوشش نہیں کی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں