سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دیگر 2 نیب ریفرنسز کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا

اڈیالہ جیل
loading...

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹرائل اب جیل میں ہوگا، جس کے احکامات وفاقی حکومت نے جاری کردئیے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1، نواز شریف اور دیگر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرے گی۔

اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا حکم قومی احتساب آرڈیننس کی شق 16 کے تحت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے تھے، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی   گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کیا اور بعدازاں انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان کا بطور وزیراعظم عام گھر میں رہنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں